پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس میں امجد صابری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف قوال امجدصابری کی یادمیں تعزیتی ریفرنس گزشتہ روزپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈکلچر کے تعاون سے پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس میں ہواجس میں فنکاروں کے علاوہ اینکرزنے بھی شرکت کی ۔اس موقع پرمرحوم کی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔شرکت کرنیوالوں میں سیدنور،خالدعباس ڈار،شوکت علی ،ڈاکٹرصغریٰ صدف ،جواداحمد،رفاقت علی خان ،محمد پرویزکلیم،خالد بٹ،محسن عباس شوکت ،طارق طافو ،اچھی خان،ندیم سلامت ،شیبابٹ،خالق چشتی ، ڈاکٹر منور چاند ،جاوید رضا اور دیگر افراد بھی شامل تھے۔