سلمان خان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

سلمان خان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

روہتک (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں چند ماہ قبل جٹ مظاہرین کے احتجاج کے دوران زیادتی کا نشانہ بننے والی عورتوں میں سے ایک نے عصمت گنوانے والی خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے پر اداکار سلمان خان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا جس میں ہسار کی رہائشی خاتون نے کہا ہے کہ سلمان نے غیرذمہ دارانہ بیان سے زیادتی کا شکار بننے والی خواتین کا مذاق اڑایا اس لئے وہ معافی مانگیں ہرجانہ ادا کریں ورنہ مقدمے کا سامنا کرنا پڑیگا۔