ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے : راحت ملتانیکر

ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے : راحت ملتانیکر

لاہور (کلچرل رپورٹر)گلوکارہ راحت ملتانیکر نے کہا ہے کہ ملک کے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، امجد صابری کا قتل ایک انسانیت کا قتل ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھاکہ گلوکار اپنے فن کے ذریعے امن اور محبت کے پیغام کو عام کرتے ہیں۔ وہ پاکستان کانام پوری دنیا میں پھیلاتے ہیں۔