-ظفراقبال نے امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قوالی ’’میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا‘‘ ریکارڈ کرا دی
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے امجد صابری کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لئے ان کے والد غلام فرید صابری اور چچا مقبول فرید صابری کی مشہور قوالی ’’میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا‘‘ اپنی آواز میں ریکارڈ کی ہے جس کا ویڈیو تیار کرکے امریکہ اور پاکستان سمیت دیگر ممالک سے ریلیز کیا جائے گا۔ گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے بتایا کہ امجد صابری فن قوالی کا ایک درخشاں ستارہ تھے جو آخری سانس تک اپنے آبائو اجداد کے فن قوالی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں رہے۔ وہ عظیم فنکار ہونے کے ساتھ انسان بھی بہت بڑے تھے، دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا، امریکہ جب بھی آتے تو ان سے ملاقات ضرور ہوتی۔