پی ٹی وی کی طرف سے وزیراعظم کے خصوصی فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا عطیہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹیلی ویژن نے وزیراعظم کے خصوصی فنڈ برائے متاثرین دہشتگردی کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ہے۔ گذشتہ روز ایک تقریب کے دوران اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت سید صمصام بخاری نے وزیراعظم کو یہ چیک پیش کیا، یہ رقم گزشتہ ماہ ہونے والے 14ویں پی ٹی وی ایوارڈ کی تقریب کی آمدنی اور پی ٹی وی کے کارکنوںکی جانب سے دیئے گئے عطیات پر مشتمل ہے۔