موسیقی کے فروغ کیلئے میوزک کانفرنس ملتوی
لاہور (کلچرل رپورٹر) موسیقی کے فروغ کیلئے ہونے والی میوزک کانفرنس ملتوی کردی ۔ حلقہ ارباب ذوق کے زیراہتمام پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس میں میوزک کانفرنس کااہتمام کیاگیا تھا جس میں ملک بھرکے کلاسیکل ،غزل اورگیت گانے والے گلوکاروں کومدعوکیا گیا تھا۔ منتظمین نئی تاریخ کااعلان بعد میںکریںگے۔