نعیم ہاشمی کی برسی کل منائی جائیگی
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے معمار آرٹسٹ نعیم ہاشمی کی اکتالیسویں برسی 27 اپریل 2017ءکو منائی جا رہی ہے۔ حسب معمول برسی کی تقریب مرحوم کے صاحبزادے خاور نعیم ہاشمی کی رہائش گاہ 513۔ایچ ون جوہرٹا¶ن (بالمقابل ایمپوریم) 5 بجے شام منعقد ہو گی۔ تقریب میں نعیم ہاشمی کے احباب اور پرستار موجود ہوں گے۔ بعد دعا کھانے کا اہتمام ہو گا۔ نعیم ہاشمی نے بحیثیت اداکار، ہدایت کار، شاعر اور رائٹر 25 برس تک فلم انڈسٹری میں خدمات انجام دیں۔
ان کی خاص خاص فلموں میں نور اسلام الزام، نگار، سرفروش، عذرا، ساتھی، مادرِ وطن، چھوٹی بیگم، ایاز، بنارسی ٹھگ، بابل، پروہنا، دروازہ، شیر جوان، جادوگر وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں بھی اہم کردار ادا کئے۔ نعیم ہاشمی مجلس احرار کے سرگرم کارکن تھے۔ وہ عطاءاللہ شاہ بخاری اور مولانا ابوالکلام آزاد کے شاگرد تھے۔