ماڈلنگ میرا شوق‘ شعبہ میں نام کمانے کیلئے قدم رکھا ہے: عائشہ

لاہور (کلچرل رپورٹر) ماڈلنگ میرا شوق ہے۔ اس شعبے میں نام کمانے اور شہرت حاصل کرنے کی غرض سے قدم رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار باصلاحیت ماڈل عائشہ نے نوائے وقت سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا فی الحال پوری توجہ ماڈلنگ پر ہے۔ کسی سے مقابلہ نہیں‘ اچھے کام سے اپنی جگہ خود بناؤں گی۔ اداکاری کی طرف آنیکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ عائشہ نے کہا ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو تو آرٹ و کلچر کو فروغ ملے گا۔ پاکستان میں ماڈلنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے اور ہمارے ماڈلز دنیا میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔