گلوکاری کا شوق لیکر آئی اداکارہ بن گئی : عینی طاہرہ
لاہور (کلچرل رپورٹر) تین فلموں میں نہ صرف اداکاری کر رہی ہوں بلکہ ان کے گیت بھی گا رہی ہوں۔ گلوکاری کا شوق لیکر شوبز میں آئی اور اداکارہ بن گئی۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ و گلوکارہ ’’عینی طاہرہ‘‘ نے نوائے وقت کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر میں کام کرنے کیلئے فی الحال وقت نہیں ہے‘ میوزک البم کی تیاری میں مصروف ہوں۔ 6 وڈیو مکمل ہیں۔ دسمبر میں اس البم کو ریلیز کروں گی۔ خواہش ہے کہ پی ٹی وی اپنی پروڈکشن کا پھر آغاز کر دے۔ پرائیویٹ پروڈکشن میںپیسے وقت پر مل جاتے ہیں لیکن کام کا مزہ پی ٹی وی کی پروڈکشن میں ہی آتا ہے۔