محفل موسیقی یکم دسمبر کو الحمرا ہال نمبر3 میں ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیراہتمام یکم دسمبر کو شام 6 بجے الحمرا ہال نمبر3 میں محفل موسیقی ہو گی جس میں گلوکار استاد حسین بخش خاں گلو، چاند خاں، سورج خاں پرفارم کریں گے۔ جنگل بندی (بانسری و طبلہ) محمد حنیف اور ریاض احمد کریں گے۔ طبلہ پر سنی جسٹن، تانپورہ پر ستیا وقاص اور سارنگی پر علی ظفر سنگت کریں گے۔