گرمی !شوبز سرگرمیاں مانند پڑ گئیں

لاہور (کلچرل رپورٹر)لاہور کی سخت گرمی نے فلموں‘ ڈراموں کی آﺅٹ ڈور شوٹنگز کرنیوالوں کو مشکلات سے دو چار کر دیا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد شوٹنگز میں اداکار عرفان کھوسٹ‘ راحیلہ آغا‘ ظاہر شاہ اور دیگر متعدد فنکار گرمی کی شدت سے سخت پریشان رہے جبکہ کچھ فلمسازوں نے فنکاروں کے انکار کی وجہ سے شوٹنگز ملتوی کر دی ہیں۔