کامیابی کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے مگر عزت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا:میرا

کامیابی کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے مگر عزت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا:میرا

 لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابی کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے مگر اپنی عزت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا‘ہر کوئی اپنا الو سیدھا کرنے کے چکر میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہم شوبز میں بھی دنیا سے پیچھے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ گزرتے وقت اور آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستانی شوبز میں بھی کام کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے اس لئے ان مشکل حالات میں اپنی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور میں نئے آنے والوں کو بھی مشورہ دوں گی کہ وہ سفارش کی بجائے میرٹ کے مطابق آگے بڑھیں تو ان کیلئے مسائل نہیں ہونگے۔