پاکستان ٹیلیویژن کا موسیقی پروگرام ”فردوس گوش“ جاری، چھٹی قسط ریکارڈ

 پاکستان ٹیلیویژن کا موسیقی پروگرام ”فردوس گوش“ جاری، چھٹی قسط ریکارڈ

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلیویژن کا موسیقی کا مقبول عام پروگرام "فردوس گوش" جاری ہے۔ گذشتہ روز لاہور کے سٹوڈیو میںاس پروگرام کی چھٹی قسط کی ریکارڈنگ ہوئی۔ اس پروگرام کے نمایاں فنکاروں میں فریحہ پرویز، حنا نصراللہ، شوکت علی، حامد علی خاں، نگہت چوہدری کے نام شامل ہیں۔ مہمانوں میں مدیحہ شاہ، امجد اسلام امجد، وصی شاہ، فرحت عباس شاہ، فوزیہ بھٹی تھے۔ پروگرام میں پرفارمنس کیلئے راگ بہروی کا انتخاب کیا گیا۔ یہ پیشکش محسن جعفر کی ہے۔