مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں: ریشم

 مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں: ریشم

لاہور (کلچرل رپورٹر)فلمسٹار ریشم نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو میری شادی کی فکر ہے لیکن مجھے کوئی جلدی نہیں‘ مخالفین کو چاہیے کہ وہ میرے خلاف سازشوں کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔ میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ شوبز انڈسٹری میں میرے دوست کم اور دشمن زیادہ ہیں مجھے خود پر یقین ہے اس لئے میں ہر محاذ پر کامیاب ہوتی ہوں۔