سٹیج ڈراموں سے فرصت ملی تو فلموں میں کام کرونگی :ماہ نور

سٹیج ڈراموں سے فرصت ملی تو فلموں میں کام کرونگی :ماہ نور

 لاہور (کلچرل رپورٹر)سٹیج اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ فلموں میں ضرور کام کروں گی مگر مجھے ابھی سٹیج ڈراموں سے ہی فرصت نہیں‘ میں عمر میں دیدار سے چھوٹی ہوں ‘ زندگی میں صرف ایک عشق کیا وہ بھی کامیاب نہ ہو سکا‘ مجھے پرائیویٹ پروگراموں میں جانے کا کوئی شوق نہیں جب دل کرتا ہے دوستوں کو گھر پر ہی بلا لیتی ہوں۔ سٹیج پر میرا کسی بھی اداکارہ سے کوئی مقابلہ نہیں میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور میرا دعویٰ ہے کہ مجھے پسند کرنے والے شائقین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی پرائیویٹ پروگراموں میں جا کر ڈانس نہیں کیا لیکن جب کبھی میرا دل چاہے تو میں اپنے دوستوں کو گھر پر بلا لیتی ہوں اور یہاں ہلہ گلہ کرتے ہیں۔