رنگیلا کی8ویں برسی منائی گئی

 رنگیلا کی8ویں برسی منائی گئی

لاہور (کلچرل رپورٹر) لالی ووڈ کے نامور مزاحیہ اداکار ، صدا کار ، فلم ڈائریکٹر سعید خان عرف رنگیلا کی 8ویں برسی جمعہ کو منائی گئی ۔اس موقع پر مختلف نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کے علاوہ رنگیلا کے پرستار وں نے انفرادی طور پر بھی تمام شہروں میں برسی کی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جن میں سعید خان عرف رنگیلا کی فلم انڈسٹری کےلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔