بھارتی فلموں کیلئے ملک چھوڑ کر نہیں جاﺅنگی:علیشا

 لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ وماڈل علیشا نے کہا ہے کہ مجھے بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے لیکن اپنا ملک نہیں چھوڑوں گی‘ غیر ملکی ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے پاکستانی ٹی وی انڈسٹری متاثر ہوئی ہے اور ہم سب کو سبق سیکھنا چاہیے‘ معیار کے بغیر دنیا کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ میں نے ماڈلنگ سے لےکر ٹی وی ڈراموں تک ہمیشہ میرٹ اور معیار کو ترجیح دی ہے ‘ مجھے بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے لیکن میں فی الحال اپنا ملک نہیں چھوڑنا چاہتی۔