نعمان جاوید نے میوزک البم ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں
لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارنعمان جاویدنے اپنے نئے میوزک البم کی ریلیزکی تیاریاں شروع کردیں نعمان جاویدنے بتایاکہ البم میںدس کے لگ بھگ گیت شامل ہیںجن کی شاعری اوردھنیں میں نے خودترتیب دی ہیںجبکہ میوزک ارینجراحسن پرویزمہدی اورحسن عباس ہیں۔نغمات کی آڈیوریکارڈنگ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔اس کے ساتھ ویڈیوزریکارڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔نصف کے قریب ویڈیوشوٹ کیے جاچکے ہیں۔نئے ویڈیوکی ریکارڈنگ 26فروری کوہوگی۔انکاکہناتھاکہ میری کوشش ہوگی کہ میوزک البم اگلے ماہ ریلیزکیاجائے ۔