عوام کیلئے فلم کی نمائش ضروری ہے : سعودی شہزادہ

ریاض (ریڈیو نیوز) سعودی عرب میں اپنی فلم کی ریلیز کیلئے کوشاں ایک سعودی شہزادی نے کہا ہے کہ عوام کیلئے فلم کی نمائش ضروری ہے۔ شہزادہ الولید بن طلال کی فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے انہیں توقع ہے کہ ملک میں 30 سال سے فلم کی نمائش پر عائد پابندی اٹھنے والی ہے تاہم کب یہ پابندی اٹھے گی‘ انہوں نے یہ نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ فلمیں اور مووی تھیٹرز ضرور بنیں گے۔