حمیرا ارشد کے کافی شاپ پر قبضے میں ملوث 4 بھائیوں کی ضمانت منظور

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ظفر اقبال چوہدری نے گلوکارہ حمیرا ارشد اور اسکے شوہر کی کافی شاپ پر قبضہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث چار بھائیوں کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ۔