اعجاز چوہدری کو ڈرامہ لیٹ ختم کرنے پر وارننگ
ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈرامہ لیٹ ختم کرنے پر ہدایتکار اعجاز چندا کو وارننگ دے دی گئی ،سنگم تھیٹر کے زیر نمائش ڈرامہ ’’ابا میرا ویاہ کر‘‘کا اتوار کے روز شو مقررہ وقت سے کافی لیٹ ختم کیا گیاجس پر ویجیلنس کمیٹی کے مانیٹرنگ اہلکار نے ہدایتکار اعجاز چندا کو حتمی وارننگ دے دی،واضح رہے کہ جمعہ اور اتوار کے روز ڈبل شوکی وجہ سے ڈرامہ ختم کرنے کا وقت ڈیڑھ بجے رکھا گیا ہے۔