اداکارہ میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے اداکارہ کی شادی رکوانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔لاہور کی مقامی عدالت نے میرا کے تکذیب نکاح کیس کی گزشتہ سماعت پر فیصلہ دیا تھا جس میں تمام متفرق درخواستیں خارج کردی گئی تھیں۔عتیق الرحمان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرا کی شادی کی باتیں گردش کر رہی ہیں.میرا ان کی بیوی ہیں وہ انہیں کسی قیمت پر نہیں چھوڑنا چاہتے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تکذیب نکاح کیس کے فیصلے تک اداکارہ میرا کو شادی سے روکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فیملی عدالت نے عتیق الرحمان کی میرا کو شادی سے روکنے کی درخواست خارج کر دی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024