سٹیج ڈرامہ’’چور مچائے شور‘‘ آج سے شروع
لاہور (کلچرل رپورٹر) تماثیل تھیٹر میں آج 24نومبر سے نیا سٹیج ڈرامہ ’’چور مچائے شور ‘‘ پیش کیاجائے گا۔ کاسٹ میں قیصر پیا، گلفام، طاہر انجم، سخاوت ناز، امان اللہ، مہک نور، فروزہ علی، نگار چودھری شامل ہیں چیئرمین تماثیل تھیٹر قیصر ثناء اللہ نے بتایا کہ ڈرامہ اچھے موضوع پر بنایا گیا ہے۔