بھارتی کوریوگرافر ریشما خان پاکستان پہنچ گئیں، فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) بھارت کی معروف کوریو گرافر ریشما خان پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ وہ یہاں قیام کے دوران فلمساز سہیل خان کی فلم ’’شور شرابہ‘‘ کے گانوں کی کوریوگرافی کرائیں گی۔ سہیل خان نے بتایا کہ ریشما خان نے اس سے قبل فلم لگان، مرڈر 2، مرڈر 3، جسم 1 اور جسم 2 کے گانوں کی کوریوگرافی کرائی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کے معروف فلم ڈائریکٹر حسنین حیدرآباد والا پہلے ہی یہاں پر فلم شور شرابہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں رابی پیرزادہ، نشو، میرا، میپل خان اور مصطفیٰ قریشی شامل ہیں۔