کاجل چوہدری پنجابی فلم ’’مٹھی چھری‘‘ میں ٹائٹل رول کیلئے کاسٹ کرلیا

لاہور(این این آئی ) اداکارہ کاجل چوہدری کی قسمت نے سن لی ، ہدایتکار محمد اقبا ل نے ان کو اپنی پنجابی فلم ’’مٹھی چھری‘‘ میں ٹائٹل رول کیلئے کاسٹ کرلیا۔فلم ٹی وی تھیٹرکی معروف اداکارہ کاجل چوہدری 2سال کے بعد پنجابی فلم میںاداکاری کرینگی ۔ اس حوالے سے ان کا فلمساز اکمل واہگی سے معاہد ہ طے پاگیاہے ۔اس سے قبل کا جل چوہدری سرائیکی اورٹیلی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہے اورآج کل ا سٹیج ڈراموں میں پرفارم کررہی ہیں ۔