کینز فلمی میلہ، تھائی لینڈ کے ڈائریکٹر ایپی چت یونگ کےلئے سب سے بڑا ایوارڈ

کنیز(ریڈیو مانیٹرنگ، اے ایف پی) فرانس کے شہر کینز میں ہونے والے فلمی میلے میں سات سالہ فرانکو آسٹریلین فلم کی اداکارہ مورگانا ڈیوس فلم کی دیگر کاسٹ ساتھ ریڈکارپٹ پر جا پہنچی وہ گزشتہ برس کی کینز میلے کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ شارلٹ گینز برگ کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر پہنچی۔ جبکہ تھائی لینڈ کے ڈائریکٹر ریپی چت پونگ نے اپنی فلم ”انگل بون می“ پر کینز فلمی میلے کا سب سے بڑا انعام حاصل کرلیا جبکہ فرانس کے فلم ڈائریکٹر المارک نے اپنی فلم ”آن ٹور“ پر بہترین ڈائریکٹر کا انعام حاصل کر لیا۔ جبکہ سپین کے ریکٹر جوئیر بارڈیم اور فرانس کی اداکارہ جیولٹ بنوچے نے بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔