مہدی حسن کو خراج عقیدت کیلئے 3 روزہ غزل فیسٹیول شروع

اسلام آباد (پ ر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس وزارت ثقافت کے زیر اہتمامبین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گائیک مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تین روزہ غزل فیسٹیول گزشتہ روز پی این سی اے آڈیٹوریم میں شروع ہوا شہنشاہ غزل کا پی این سی اے پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت کے وفاقی سیکرٹری معین الاسلام بخاری نے کہا کہ یہ غزل فیسٹیول ایک ایسی شخصیت کے نام کیا گیا ہے جو برصغیر پاک و ہند ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنے فن اور مقام کے باعث ہم سب پاکستانیوں کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہدی حسن علیل ہونے کے باوجود پی این سی اے آئے اور اس فیسٹیول کو یاد گار بنا دیا اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے توقیر ناصر نے خطبہ استقبالیہ میں کیا کہ ہم معزز مہمان کی اسلام آباد آمد پر ان کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مہدی حسن نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسبان اس کے انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد اقوام عالم تک پیغام پہنچانا ہے کہ ہم پرامن قوم ہیں۔ آصف مہدی‘ غلام عباس‘ حمیرہ چنا‘ ندیم عباس‘ محمد علی‘ جاوید نیازی بابر نیازی سہارہ رضا اور علی رضا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔