فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن جہانزیب گروپ کے چیئرمین کی سینٹر پرویز رشید سے ملاقات

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم ایگزیبیٹر ایسوسی ایشن جہانزیب گروپ کے چیئرمین جہاں زیب بیگ نے گزشتہ روز سینما مالکان کے وفد کے ساتھ حکومت پنجاب کی طرف سے مقررہ کردہ کمیٹی برائے فروغ سینما انڈسٹری کے سربراہ سنیٹر زبیر پرویز رشید سے ملاقات کی اور ان کو باور کروایا کہ کمیٹی کی طرف سے برآمد ہونےوالے نتائج وزیراعلیٰ کی طرف سے دیئے گئے مقاصد کے برعکس ہیں جہانزیب بیگ نے بتایا سنیٹر پرویز نے وفد کی گزارشات کو سنا اور ان کو حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ 65% تفریحی ٹیکس کا بلاامتیاز خاتمے اور آپ کی دی گئی تجاویز کے بارے میں بہت جلد مثبت فیصلے ہونگے وفد میں چیئرمین جہاں زیب بیگ کے ہمراہ فیصل بٹ‘ ندیم مانڈوی والا‘ چودھری عاقب جاوید اور چودھری وسیم افضل جوڑا شامل تھے۔