رنگیلا کی پانچویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار رنگیلا کی پانچویں برسی آج 24 مئی کو منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج بعد دوپہر ان کے گھر پر قرآن خوانی ہوگی۔ ان کی مغفرت کے لئے دعا کی جائے گی۔
رنگیلا کی صاحبزادی فرح دیبا نے بتایا کہ چند دنوں تک ان کی اد میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں مقررین ان کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ رنگیلا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1958ءسے کیا اور ان کی پہلی فلم ”چٹی“ تھی انہوں نے اپنے فلمی کیئریر میں6 سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ جن میں جٹی کے علاوہ منجھی کتھے ڈاہواں‘ ہتھ جوڑی‘ جگری یار‘ سنگدل‘ پگڑی سنبھال جٹا‘ دوستی اور ٹھاہ شامل ہیں۔ رنگلا نے کچھ فلموں میں گلوکاری بھی کی کچھ فلمیں پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیں۔