عید کے دن ملک بھر میں 14 فلمیں ر یلیز کی جائینگی
لاہور (شوبزڈیسک) عید کے دن ملک بھر میں 14 فلمیں ر یلیز کی جائینگی جس میں 5 پشتو، 3 پنجابی 2 قومی زبان سمیت 4 انگریزی فلموں کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ فلموں میں مہرالنسا وی لب یو ، یلغار، پشتو فلمیں زخمونہ، دس خوشی بہ منے، گل جاناں، ستا محبت، مے زندگی دہ گرفتار، پنچابی فلمیں دشمن، بہادر، مراثن، انگریزی فلمیں ٹرانسفارمر، پائریٹس آف دی کیریبیئن، ممی و دیگر شامل ہیں۔