شاہدہ منی کے نعتیہ البم شاہ مدینہ کے 6 ویڈیوز کی عکسبندی مکمل

شاہدہ منی کے نعتیہ البم شاہ مدینہ کے 6 ویڈیوز کی عکسبندی مکمل

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ شاہدہ منی نے نعتیہ کلام پر مبنی البم ’’شاہِ مدینہ‘‘ کے چھ ویڈیوز کی عکسبندی مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس البم میں مولانا حسرت موہانی، پیر سید نصیرالدین شاہ، افتخار عارف، نعیم ہاشمی اور حفیظ تائب جیسے نامور شعرا کا کلام شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شعرا کا کلاس اس لئے منتخب کیا کہ مجھے ان کا کلام بہت پسند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے نعتیہ البم کے ویڈیو بہت جلد مختلف ٹی وی چینلز سے آن ائر جائیں گے۔ شاہدہ منی نے بتایا کہ تمام ویڈیو کی عکسبندی لاہور کے خوبصورت مقامات پر کی گئی لیکن بحریہ ٹاؤن کی مسجد میں جو ویڈیو تیار کی گئی ہے وہ مجھے بہت پسند ہے۔