بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے: شہزاد رفیق

بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے: شہزاد رفیق

لاہور(کلچرل رپورٹر) ہدایت کار شہزاد رفیق نے کہا ہے کہ بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے‘ ہمیں فلم کے معیار کے ساتھ ساتھ ناموں کے انتخاب میں بھی میرٹ کو اپنانا ہو گا۔ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے اور جس کے ذمہ دار فلم انڈسٹری کے اندر اور باہر کے کچھ لوگ ہیں۔ فلموں کے بے ہودہ ناموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے جس کا فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر اداروں کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔