ایان کیس:چودھری نثار آج وزیرخزانہ سے تبادلہ خیال کرینگے، چالان میں خامیاں ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایان کیس:چودھری نثار آج وزیرخزانہ سے تبادلہ خیال کرینگے، چالان میں خامیاں ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار خان ماڈل ایان منی لانڈرنگ کیس میں اب تک ہونیوالی تفتیش میں پیشرفت اور کسٹمز انٹیلی جنس کی طرف سے تفتیشی عمل پر آج وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں اس بات کا سراغ لگانے کی کوشش کی جائیگی کہ کیا وہ رقم جو ماڈل ایان دوبئی لے جا رہی تھی انکی تھی یا وہ کسی اہم شخصیت کی ملکیت ہے۔ ملاقات میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ماڈل ایان کیخلاف ایف آئی اے کی طرف سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں تین خامیوں کی نشاندہی کی ہے اور موقف اختیار کیا کہ ناقص چالان کی بدولت ایان کی جلد رہائی کے بارے میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق چالان میں مشتاق حسین نامی شخص کا ذکر تک نہیں جو ایان کو راول لائونج ائرپورٹ چھوڑنے آیا تھا۔ چالان میں ہائوسنگ سوسائٹی کے ایک شخص کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں جس سے پوچھا جائے کہ 50 لاکھ امریکی ڈالر کس منی چینجر سے حاصل کئے گئے تھے۔ چالان میں ایان علی کے بھائی ذوالفقار علی کا ذکر نہیں ہے جبکہ اس جج کا نام بھی چالان میں ظاہر نہیں کیا گیا جس کی اجازت سے ایان کا بھائی اپنی بہن سے ملاقات کرتا رہا ہے۔