پاکستانی فنکار انگلینڈ میں سٹیج ڈرامہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

پاکستانی فنکار انگلینڈ میں سٹیج ڈرامہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکارہ زارا اکبر ، روبی انعم اور  مہرمہ علی انگلینڈ میں کامیاب سٹیج ڈرامہ ’’ چلو چلو یو کے چلو ‘‘ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں ۔ ان اداکارائوں نے تین ہفتے تک انگلینڈ کے مختلف شہروں میں سٹیج ڈرامہ ’’ چلو چلو یو کے چلو ‘‘ میں پرفارم کیا ۔ ان کے ساتھ دیگر اداکاروں میں گوشی خان ، سردار کمال ، امانت چن ، عابد کشمیری ، جان ریمبو بھی پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں ۔ پاکستان واپسی پر ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انگلینڈ میں ڈرامے کے 16شوز پیش کیے گئے جو سارے سپر ہٹ ہوئے ۔ مجھے توقع نہیں تھی کہ میرے سٹیج ڈرامے کو انگلینڈ میں اس قدر پذیرائی ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرا ڈرامہ انتہائی کامیاب رہا ۔ عید الفطر کے بعد دوبارہ ڈرامہ ٹیم کے ساتھ یورپ کا دورہ کروں گا ۔