صائمہ خان کا رمضان المبارک کے دوران سٹیج ڈرامے میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ

صائمہ خان کا رمضان المبارک کے دوران سٹیج ڈرامے میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکارہ صائمہ خان رمضان المبارک کے دوران کسی سٹیج ڈرامے میں اداکاری نہیں کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے احترام میں صائمہ خان نے رمضان کے دوران کسی بھی سٹیج ڈرامے میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صائمہ خان عیدالفطر پر شروع ہونے والے سٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔