اداکارہ ہما علی پنجابی فلم ’’ ویری گڈ جٹا ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

اداکارہ ہما علی پنجابی فلم ’’ ویری گڈ جٹا ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ہما علی پنجابی فلم ’’ ویری گڈ جٹا ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں پنجابی فلم ’’ ویری گڈ جٹا ‘‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ ایک سین کے دوران ہما علی سیڑھیوں سے نیچے اتر رہی تھیں کہ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور سیڑھیوں سے نیچے گر گئیں جس کے باعث ان کے پائوں پر چوٹ آئی ہے ۔ لیکن چوٹ کے باوجود اداکارہ ہما علی نے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے اپنے سین عکسبند کروائے۔