”آم دل اور معدے کے امراض میں فائدہ مند ہے“

”آم دل اور معدے کے امراض میں فائدہ مند ہے“

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ماہرین کا کہنا ہے کہ آم انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ یہ دل اور معدے کے امراض کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آم کھانے سے خون بننے میں مدد ملتی ہے اور یہ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ اس سے پیٹ کی بیماریاں ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ آم کا جوس پینے سے جسم میں طاقت آتی ہے۔ یہ دل، دماغ، معدے اور پھیپھڑوں کو طاقت پہنچاتا ہے۔
آم فائدہ مند