یوکرین کے باشندے کا ہاتھوں کے ذریعے چلنے کا عالمی ریکارڈ

یوکرین کے باشندے کا ہاتھوں کے ذریعے چلنے کا عالمی ریکارڈ

کیف (نیٹ نیوز) ہاتھوں پر اپنے پورے جسم کا وزن ڈال چلنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے لیکن یوکرین کا باشندہ یہ چال چلنے میں کمال مہارت رکھتا ہے۔ یوکرین کے شہر ڈونیتسک سے تعلق رکھنے والے کرنوورمیسک گور نامی اس شخص نے دارالحکومت کیف میں اپنی اسی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ کرنوورمیسک گور نے دارالحکومت کیف کے ایک مشہور مال میں ہاتھوں پر چلتے ہوئے 60 میٹر کا فاصلہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں طے کرتے ہوئے اپنا نام ریکارڈ بکس میں درج کروالیا۔