گنیتھ پالٹرو نے خوبصورتی کا راز ظاہر کر دیا

لاس اینجلس (اے پی پی) اداکارہ گنیتھ پالٹرو نے اپنی صدا بہار خوبصورتی کا راز ظاہر کر دیا۔ اداکار گینتھ پالٹرو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ 40 سال کی عمر میں بھی ان کے چہرے پر جوانوں والی رونق ہے اور وہ خوبصورت اور جوان دیکھتی ہیں۔ ان کی خوبصورتی کے پس پردہ راز یہ ہے کہ وہ ورزش کرتی ہیں اپنا خاص خیال رکھتی ہیں کیونکہ وہ خود سے محبت کرتی ہیں اس لئے خود کو فٹ رکھتی ہیں۔