چین میں رولر کوسٹ 90 فٹ بلندی پر اٹک گئی

چین میں رولر کوسٹ 90 فٹ بلندی پر اٹک گئی

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں 11افراد 30میٹر بلند رولر کوسٹر میں ڈھائی گھنٹے تک پھنس کر رہ گئے۔ مشرقی چین کے شر چینگ زو میں ملکی و غیرملکی سیاح ورلڈ جوائے لینڈ تھیم پارک میں رولر کوسٹر میں سواری کے مزے اٹھا رہے ہیں کہ اچانک رولر کوسٹر زمین سے 90فٹ بلندی پر اٹک گئی اور اس میں سوار افراد پھنس کر رہ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ایک ایک کر کے سب کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔
 خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
رولر کوسٹر