پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہونی چاہیے: مصطفی قریشی

کالم نگار  |  حافظ محمد عمران
پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہونی چاہیے: مصطفی قریشی

لاہور(آئی اےن پی) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ،اگر ایسانا گزیر ہے تو بھارتی فلموں پر بھاری ٹیکس عائد کیا جائے جسے مقامی انڈسٹری کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے ۔ مصطفی قریشی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں اپنی فلموں کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے اور بھارتی فلموں کو کسی صورت نمائش کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔۔