ٹی وی ،تھیٹر پر مصروفیات ذاتی پروڈکشن کی راہ میں رکاوٹ ہیں ، زارا اکبر

ٹی وی ،تھیٹر پر مصروفیات ذاتی پروڈکشن کی راہ میں رکاوٹ ہیں ، زارا اکبر

لاہور( این این آئی)اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ ٹی وی اور تھیٹر پر بے پناہ مصروفیات ذاتی پروڈکشن کی خواہش کی تکمیل میں رکاوٹ ہے ‘ ایسے پراجیکٹ تخلیق کرنا چاہتی ہوں جو حقیقت کے قریب ہوں اور اس میں ذرا برابر بھی مصنوعی پن کا عمل دخل نہ ہو ‘ اپنے کیرئیر کے آغاز سے محنت کو شعار بنایا ہے اور آج تک اس پر کاربند ہوں۔ بھارت میں بننے والی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی ہے لیکن میں دوسری اداکاراﺅں کی طرح وہاں جا کر اپنی ثقافت کے برعکس کام نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی انڈسٹری کے حالات بہتر ہونے کے بعد جب بھی کام کی پیشکش ہوئی اس پر ضرور غور کروں گی اور اسکرپٹ میں اپنے کردار اور ڈائریکٹر کو دیکھ کر کام کی حامی بھروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے اوپر والے کے خاص کرم سے مجھے عزت اور شہرت ملی ہے اور میں نے کبھی اسکا تصور بھی نہیں کیا تھا۔