فلم کی عکسبندی کے دوران زیادہ تھکاوٹ کے باعث رو پڑی تھی: میڈونا

 فلم کی عکسبندی کے دوران زیادہ تھکاوٹ کے باعث رو پڑی تھی: میڈونا

لاس اینجلس (اے پی پی) گلوکارہ میڈونا نے کہاکہ ان کے کنسرٹ پر مبنی فلم کی عکسبندی کے دوران زیادہ تھکاوٹ کے باعث وہ رو پڑی تھیں۔ گلوکارہ میڈونا نے اس بات کا اعتراف اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب وہ اپنے کنسرٹ پر مبنی فلم ” دی مڈنا ٹوور“ کی عکسبندی کروا رہی تھیں تو انہیں رات بھر میں بھی عکسبندی میں مصروف رہنا تھا۔ کھانے پینے کا بھی ہوش نہیں رہتا تھا۔ زیادہ تھکاوٹ کی وجہ سے ان کے آنسو نکل آئے تھے۔ ان کی بہت بری حالت ہوگئی تھی۔ یہ کافی کھٹن مرحلہ تھا لیکن وہ خوش ہیں کہ فلم بن گئی اور اس میں ان کی محنت لوگوں کو نظر آئے گی اور لوگ اسے پسند کریںگے۔ فلم جلد ہی ریلیز کر دی جائے گی۔