طاہرہ سیدنے ٹیکساس میں اپنی آواز سے حاضرین کے دل جیت لے

طاہرہ سیدنے ٹیکساس میں اپنی آواز سے حاضرین کے دل جیت لے

ڈیلس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پیرس کے میئر اور معروف پاکستانی ڈاکٹر ارجمند ہاشمی کی جانب سے ڈیلس میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا، عشائیہ کے اختتام پر محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طاہرہ سید نے اپنی آواز کا جا دو جگاتے ہوئے حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔آرلنگٹن ہال میں جب طاہرہ سید نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے اپنی والدہ کے انداز میں ڈوکری، پہاڑی، ٹھمری، غزل اور دیگر مشہور راگوں کے ذریعے حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔طاہرہ سید نے اپنی والدہ ملکہ پکھراج کی معرکتہ الآراغزلیں پیش کیں اور داد و تحسین سمیٹی،اس طرح محفل رات گئے تک جا ری رہی۔آخر میں ڈاکٹر ارجمند ہاشمی اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر رمزا ہاشمی نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔