شارٹ کٹ راستوں سے فلم انڈسٹری پر راج نہیں کیا جا سکتا: دعا قریشی

شارٹ کٹ راستوں سے فلم انڈسٹری پر راج نہیں کیا جا سکتا: دعا قریشی

لاہور(آئی این پی) اداکارہ دعا قریشی نے کہا ہے کہ شارٹ کٹ راستوں سے فلم انڈسٹری پر راج نہیں کیا جا سکتا‘ سفارش اور سہارے کے بغیر آگے بڑھنے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں‘ میں نے آج تک کسی بھی فلم میں کام کیلئے سفارش کا سہارا نہیں لیا۔یہاں پر ہر کوئی جلدی میں ہے اور سب کی یہ خواہش ہے کہ وہ راتوں رات نہ صرف امیر ہو جائے بلکہ وہ فلم انڈسٹری پر راج بھی کرے لیکن ایسے لوگوں کا جو حشر ہوتا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔