اداکارہ انجمن آج 59 ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن 24جولائی کو 59 سال کی ہو جائیں گی ۔ انجمن 1955ء میں ملتان میں پیدا ہوئیں اور بعد ازاں وہ ملتان سے لاہور آ گئیں ۔ 1970ء میں فلم ’’ خوبصورت ‘‘ سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ۔ انجمن نے 1995ء میں فلم ’’ چوہدرانی ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں ان کی اداکاری کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی ۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں بے شمار فلموں میں کام کیا جس میں سلطان راہی مرحوم کے ساتھ 129فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنا انکا منفرد ریکارڈ ہے جسے شاید انڈسٹری میں توڑا جا سکے ۔ اس کے علاوہ انجمن نے علی اعجاز کے ساتھ بھی مزاحیہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ اداکارہ اداکارہ انجمن 24جولائی کو اپنی 59ویں سالگرہ منائیں گی ۔