کلاسیکل گائیک استاد اختر خاں کی مصروفیات میں اضافہ

لاہور (کلچرل رپورٹر) کلاسیکل گائیک استاد محمد اختر خاں کی مصروفیات بڑھ گئیں۔ انہوں نے اس ہفتے شاہدرہ میں مجلس احباب ادب و فن کے زیراہتمام ایک کلاسیکل محفل میں پرفارم کیا۔ اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان لاہور میں راگ مالگنجی ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ راگ بہت کم گایا جاتا ہے۔