انڈسٹری کی بحالی کیلئے فلمی تنظیموں کو مل کر کام کرنا چاہئے : اداکارہ ثناء

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ثناءنے کہا ہے کہ اس وقت انڈسٹری مشکل وقت میں ہے اور موجودہ حالات کسی تفرقہ بازی کی اجازت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فلمی تنظیموں فلم فیڈریشن آف پاکستان اور یونائیٹڈ فلم ایسوسی ایشن آف پاکستان کو مل کر فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کام کرنا چاہئے۔