ملکہ ترنم نور جہاں کی دسویں برسی منائی گئی

لاہور(آئی این پی) ملکہ ترنم نور جہاں کی دسویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کئی تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ تمام ٹی وی چینلز نے خصوصی پروگرام پیش کئے اخبارات میں ان کے فن کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع ہوئے۔ چھ دہائیوں پر محیط فنی سفرمیں انہوں نے چھبیس بھارتی اور پاکستانی فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے اور ایک ہزار سے زائد فلموں کے لیے نغمے ریکارڈ کرائے۔پنجاب کے شہر قصور میں پیدا ہونے والی اللہ وسائی دنیا بھر میں نور جہاں کے نام سے مشہور ہوئیں۔نورجہاں نے5 بر س کی عمر سے گانا شروع کیا اور استاد غلام محمد سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔