ایک نئی تحقیق کے مطابق کاسمیٹکس کا زیادہ استعمال آپ کو موٹاپے کا شکار کرسکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق کاسمیٹکس کا زیادہ استعمال آپ کو موٹاپے کا شکار کرسکتا ہے۔

امریکہ کے ایک میڈیکل سنٹر میں ہونے والی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ خواتین میں موٹاپے کی وجہ کاسمیٹکس میں موجود پتھالاٹس نامی کیمکل ہے۔یہ ایسا کیمیکل ہے جس کی وجہ سے ہارمونزمیں خرابی کے پیش نظرخواتین احتیاط کے باوجود خود کو کھانے پینےسے دور نہیں رکھ سکتیں اورموٹاپےکا شکارہوجاتی ہیں ۔ محقیقین کا کہنا ہےکہ ایسی خواتین کےبچے بھی اس کیمکل سے متاثرہوکرموٹاپےکا شکار ہوجاتے ہیں لہذا انہیں کاسمیٹکس کا کم سے کم استعمال کرنا چاہیے۔